ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری اٹیسیشن کا نظام مکمل طور پر آن لائن اور پیپر لیس بنانے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت طلبہ اور گریجویٹس کو بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق ڈگری تصدیقی سروس اب 24 گھنٹے آن لائن دستیاب ہوگی اور درخواست گزار کسی بھی وقت اپنی درخواست جمع کرا سکیں گے۔
نئے نظام کے تحت اصل اسناد ساتھ لے جانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے جبکہ تصدیقی عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ویریفکیشن پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اٹیسٹڈ ڈگری کی آن لائن تصدیق بھی ممکن بنا دی گئی ہے، جس سے عمل پہلے سے زیادہ تیز، آسان اور شفاف ہو گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیا ای اٹیسیشن نظام 11 مئی 2026 سے ملک بھر میں نافذ العمل ہو چکا ہے۔





















