استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پررد عمل دیتے ہوئےکہا ہےامید ہے الیکشن کمیشن ان انتخابات پرفوری نوٹس لیتےہوئے انہیں کالعدم قراردے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کےانٹرا پارٹی انتخابات مسترد کر دیےآئی پی پی نےالیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ انتخابات پارٹی کے آئین سے متصادم ہیں جن کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں،امید ہے الیکشن کمیشن ان انتخابات پر فوری نوٹس لتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کونتائج مسترد کرتے ہوئے پارٹی کیخلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیے مرشد کے شوہر کی جگہ اب بیرسٹر گوہر چئیرمین پی ٹی آئی کے عہدے پر تعینات ہو گئے پراسس کے بغیر بطور چیئرمین ان کی تقرری پارٹی کےمنشور اورجمہوری روایات کے برعکس ہے برائےنام انٹرا پارٹی الیکشن ڈکٹیٹر شپ کی بد ترین مثال ہیں جو ناقابل تسلیم ہیں ووٹرز اور متبادل امیدواروں کے بغیر یہ الیکشن جمہوریت کی نفی ہے۔