وزیراعظم شہباز شریف کا معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ پر قوم اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنےبیان میں وزیراعظم نےکہاکہ آپریشن بنیان مرصوص نےہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور شاندار عسکری صلاحیتوں کا لوہامنوایا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں مسلح افواج نے مادرِ وطن کی خودمختاری اور وقارکا کامیابی سےدفاع کیا،معرکہ حق ہمیشہ قومی اتحاد اوراستقامت کی علامت کے طورپریاد رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نےوردی میں ملبوس بہادربیٹوں اوربیٹیوں کوسلام پیش کیا،یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان امن کےعزم پرقائم ہے،لیکن اپنی علاقائی سالمیت اور قومی وقار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے جن کی قربانیاں ہماری آزادی کی بنیاد ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا
جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی'معرکہ حق' کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدرِمملکت نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت،حکمتِ عملی اور جرات مندانہ فیصلوں کو تاریخی کامیابی میں کلیدی قرار دیا،ایئر چیف مارشل اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں سمیت بحری افواج کی آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا۔
اپنےپیغام میں صدر زرداری نےواضح کیاکہ پاکستان ایک امن پسند ریاست ہےمگر دفاعِ وطن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انہوں نےبھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدےکی معطلی کی کوشش کو 'آبی دہشت گردی' قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔
صدرِمملکت نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلےکو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا، افغانستان پربھی واضح کیاکہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی کےلیےاستعمال نہ ہونے دے، صدرمملکت نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایران امریکا تنازع کے پُر امن حل کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔





















