خطے کی صورتحال کے حوالے سے سفارتی سطح پر جلد اہم پیشرفت کا امکان ہے، حکومتی ذرائع نے معاملات طے ہونے پر امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہی ہونےکا گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو تیاریاں مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا،ایران مذاکرات کے نئے دور کیلئے اسلام آباد کو بہترین اور موزوں آپشن قرار دے چکا ہے، عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطےمیں اسلام آباد میں مذاکرات کی خواہش کا اظہارکیا۔
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے بھی آئندہ ہفتے مذاکرات اسلام آباد میں ہونے کا اشارہ دیا، ایران اور امریکا کے درمیان بطور ثالث اور سہولت کار پاکستان کی مصالحتی کوششیں جاری ہیں، متوقع اسلام آباد مذاکرات میں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط کا بھی امکان ہے۔






















