پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے جلد ماں بننے کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ نےاپنےشوہر اورمعروف گالف کھلاڑی حمزہ امین کےہمراہ سوشل میڈیا پرخوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ شیئرکیا،جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سےمبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
View this post on Instagram
اشنا شاہ نےتصاویر کےساتھ خوشی کا اظہارکرتےہوئےبتایاکہ انکے گھرجلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ تصاویرمیں دونوں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیےجبکہ مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہےکہ اشنا شاہ اور حمزہ امین کی فروری 2023ء میں کراچی میں شادی ہوئی تھی۔





















