سیکورٹی فورسز کو مردان ریجن میں بڑی کامیابی مل گئی،ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد کو کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث پشاوردہشت گردی کی بڑی کاروائی سے بچ گیا،آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کوگرفتارکرلیا ہے۔
گرفتاردہشت گرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، گرفتاردہشت گرد کی نشان دہی پرضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولا بارود،خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ،ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
ٹی ٹی پی کےدہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاورمیں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کو کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔
پاک فوج کسی صورت بھی کسی ملک دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔