حکومت نے پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیاہے جس کےبعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔



















