مشیر ایرانی سپریم لیڈر محسن رضائی نے کہا آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہنی چاہیے،اگر آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے ہاتھ سے نکل گیا تو دشمن اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کریگا۔
مشیر ایرانی سپریم لیڈرمحسن رضائی نے اپنےبیان میں کہا ایران جوہری معاملے پر کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا،ہم کہتےہیں خطےکی سلامتی خطے کے ممالک خود یقینی بنائیں، امریکی یا یورپی، تمام غیر ملکی افواج کو خطہ چھوڑ دینا چاہیے۔
مزیدکہا دشمن خیالی پلاؤ پکاناچھوڑ دے،امریکی صدر اورانکے وزیرخیالی کامیابیوں پریقین رکھتے ہیں، ایرانی مسلح افواج ہر لمحہ جنگ کےلیےتیارہیں،دشمن سےدوبارہ مقابلہ ہوا توطبس اوراصفہان کی تاریخ دہرائی جائے گی۔





















