نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے کا جواب اتحاد اور ہر دستیاب قوت سے دیاجائے گا، پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سالمیت پ رسمجھوتہ نہیں کرے گا۔
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ معرکہ حق مستقبل کی سمت کے تعین کا ایک عہد ہے، آج ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔ قوم یکجاہو تو دنیاکی کوئی طاقت کی اس بنیادیں نہیں ہلاسکتی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، پاکستان نےبھارتی طیاروں کومارگرایا،فوجی اہداف کونشانہ بنایا، مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کامؤقف دنیا میں پیش کیا، مسلح افواج کے بہادر جوانوں، افسران کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات کے حل پریقین رکھتےہیں مگر جموں کشمیر کا مسئلہ عالمی قراردادوں کے مطابق حل نہ کرنے تک امن ممکن نہیں، کسی بھی خطرے کاجواب اتحاد اور ہردستیاب قوت سے دیاجائے گا۔






















