عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے،آج خام تیل کی قیمتوں میں 2سے 3فیصد کمی ہوئی ہے۔
ایران امریکا میں مذاکرات کی پیشرفت پرعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، امریکی کروڈ آئل کی قیمت 92اعشاریہ 27ڈالر فی بیرل پرآگیا،برطانوی خام تیل کی قیمت 97 اعشاریہ 82ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان جاری ہے،جاپان کی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ساڑھے 5فیصد اضافہ ہوا، تائیوان ،ملائیشیا،شنگھائی ،تھائی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی،جبکہ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں معمولی کمی کا رجحان ہے۔






















