معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر گلگت بلتستان میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کی بہادر افواج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
گلگت شہر میں مختلف تعلیمی اداروں ،سماجی، سیاسی اور ادبی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ عوام ریلیوں کی شکل میں یادگار چوک پر جمع ہو ئے جہاں مرکزی تقریب منعقد ہوئی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔
نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ بزدل بھارت اپنی ذلت کو کبھی نہیں بھولے گا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ تقریب کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔





















