معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں آگئے، اہلیہ ایمان راجب سے علیحدگی اور گھریلو تنازعات کے بعد اب ان کی دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم انہوں نے فی الحال دوسری شادی کے امکان کو رد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجب بٹ اور ایمان راجب کی شادی شاندار انداز میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کے تعلقات زیادہ عرصہ خوشگوار نہ رہ سکے۔ راجب بٹ قانونی مسائل کے باعث جلد ہی ملک سے باہر چلے گئے تھے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کا نام مختلف انفلوئنسرز کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں راجب بٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے واضح طور پر کہا کہ فی الحال ان کا دوسری شادی کا کوئی منصوبہ نہیں اور نہ ہی وہ مستقبل قریب میں دوبارہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
راجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رجب اور ایمان فاطمہ نے 2024 میں شادی کی تھی لیکن ان کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور مارچ 2026 میں ختم ہو گئی۔



















