چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرنے کہا ہے پاک فوج نے ایک سال پہلےمعرکہ حق میں مکار دشمن کو شکست فاش دی ۔ آج ساری دنیا امن کے مرکز پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے جبکہ مودی پوری دنیا میں ذلیل ہو رہا ہے۔ معرکہ حق کی قیادت کرنے والے سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
راولپنڈی میں معرکہ حق بنیان المرصوص استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مولانا عبدالخبیر کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم یہاں معرکہ حق میں فتح پر ایام تشکر منا رہے ہیں ۔۔ اور جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ پاک وطن سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔ ہم سب نے مل کر اس ملک میں استحکام پیدا کرنا ہے ۔ پاک فوج کے ساتھ پچیس کروڑ عوام اور علماء کرام کی دعائیں تھیں ۔ مودی کے فتنہ الخوارج سمیت تمام پاکستان دشمن منصوبے ناکام ہو چکے ۔ اللہ تعالیٰ مشرق وسطیٰ ، ایران ، حرمین شریفین کی بھی حفاظت فرمائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی پروگرام کے انعقاد کی ہدایت کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ کانفرنس سے انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی شاندار قیادت اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔





















