پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں میں 70 سے زائد ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے عالمی سطح پر سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں شاندار جیت سمیت لی۔
ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے 70 سے زائد ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کی 500 سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ایس سی او نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔ سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026 میں تاریخی فتح پاکستان کے روشن ڈیجیٹل مستقبل کی مضبوط ضمانت ہے۔




















