صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویزالہیٰ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔
لاہور میں گزشتہ روز صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی میں آپکی شمولیت کی خبریں چل رہی ہیں، جس پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ خدا کا خوف کریں میرا پیپلزپارٹی سےکوئی لینا دینا نہیں۔
قبل ازیں صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالہیٰ تبلیغی مرکز رائیونڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مولانا احسان الحق کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، مفتی احمدعلی، راسخ الہیٰ اوردیگر بھی چوہدری پرویزالہیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔





















