جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی ) نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےسات رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ سال ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی جے یو آئی کی سات رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
کمیٹی کی صدرات سینٹر مولانا عطاء الرحمن کریں گے،جبکہ کمیٹی میں مولانا عطاء الحق درویش، مفتی فضل غفور، عبدالجلیل جان، سمیت دیگر رہنما شامل ہیں
جے یو آئی ف کی سات رکنی کمیٹی صوبے میں اضلاع کی سطح پر سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔