پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کافی ہے،شناخت کرنی ہوگی،یہ جاننا ضروری ہے کونسا کھلاڑی کس فارمیٹ کے لیے آئیڈیل ہے،ایسا نہ ہو کہ ٹی ٹوینٹی کا ٹیلنٹ ٹیسٹ میں کھیلے، ٹیلنٹ کو تراشنا ہوتا ہے،مواقع دینا ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے کہا کہ لوگوں اور میری توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں ہو رہی تھی،کوشش کرتاہوں اپنی پرفارمنس پر توجہ رکھوں ،تنقید کا جواب نہیں دوں گا،اچھا کروتب بھی تنقید ہوتی ہے،ہرکپتان کی طرح میری بھی خواہش ہے ٹرافی اٹھاؤں،حیدرآباد شروع میں مشکلات کا شکار رہی ،پھراچھی کرکٹ کھیلی،ہم نے تمام میچزاچھے کھیلے،ہرکھلاڑی نے کردار ادا کیا،مینڈس بہت تجربہ کار کھلاڑی ہے،اس کی موجودگی فائدہ مند ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ سفر بہت اچھا رہاہے، ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھی کرکٹ کھیلی،ہر میچ پریشر والا میچ ہوتا ہے ،پی ایس ایل فائنل کا بھی الگ پریشر ہوتا ہے۔






















