نیٹو نے جرمنی سے امریکی افواج کے انخلا پر وضاحت طلب کر لی۔
نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام سے یورپ کی سلامتی خطرے میں پڑسکتی ہے،امریکا جرمنی سے متعلق پلان کو واضح کرے،فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت ضروری ہے
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون جرمنی سے تقریباً 5,000 امریکی فوجیوں کے انخلا پر غور کر رہا ہے،گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان میں کہا وہ ایران کے خلاف جنگ پر ان ممالک کی مخالفت کے باعث اٹلی اور سپین سے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں





















