پی ایس ایل فائنل، پی سی بی نے شائقین کی انٹری کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےپی ایس ایل کے سپر فائنل دیکھنے آنے والے شائقین کی انٹری کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا،ہدایت نامےکےمطابق میچ دیکھنےکیلئےشناختی کارڈ، فزیکل یا ڈیجیٹل ٹکٹ ساتھ لانا ہوگا۔
پی سی بی کےمطابق پاکستان اور پی ایس ایل ٹیموں کے پرچم لانے کی اجازت ہے،ائیر پوڈز، ہیڈز فری اور پاور بینک کو اسٹیڈیم لانے پر پابندی ہے،کسی قسم کی بوتل، کیمرا اور باہر کا کھانا لانے کی اجازت نہیں۔





















