الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی جس میں پنجاب کے18اضلاع کی صوبائی نشستوں میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب کے 8 اضلاع کی 15 صوبائی اسمبلی کی نشستیں کم ہوگئیں پنجاب کے 5 اضلاع میں آبادی بڑھنےسے 5 صوبائی اسمبلی نشستیں بڑھ گئیں پنجاب کےنئےبننےوالے5اضلاع کو 10 نشستیں مل گئیں پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں برقرارہیں۔
الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق ضلع راولپنڈی کی 2،چکوال کی 2صوبائی اسمبلی کی نشستیں کم ہوگئیںضلع گوجرانولہ کی 2 اورسیالکوٹ کی ایک نشست کم ہوئیں۔ملتان اورلودھراں کی صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم ہوگئیمظفرگڑھ کی 4اور ڈیرہ غازی خان کی 2نشستیں کم ہوگئیں۔
نئےاضلاع میں تونسہ کو 2 اورکوٹ ادو کو 3صوبائی اسمبلی کی نشستیں ملیںنئےاضلاع میں مری کوایک،تلہ گنگ کو 2 اوروزیر آباد کو2نشستیں ملیںبھکر،گجرات،خوشاب،راجن پور،قصورکی آبادی بڑھنےپرایک ایک نشست بڑھ گئی۔