پنجاب حکومت نےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو عام انتخابات کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ پنجاب حکومت نےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو عام انتخابات کے لیئے فوکل پرسن نامزد کردیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فوکل پرسن نامزد کیئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو عام انتخابات کے لئے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ عام انتخابات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی ہے۔