تونسہ اور اسلام آباد سمیت ملک کےدیگرعلاقوں میں ایچ آئی وی کےبڑھتےکیسزکا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا۔
سینیٹر سرمدعلی نےایچ آئی وی کیسزمیں تشویشناک اضافےپر توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹ میں جمع کروا دیا، سینیٹ میں جمع توجہ دلاؤ نوٹس میں اسلام آباد کی صورتحال نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت سے صحتِ عامہ کے انتظام میں اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کی توقع ہے،تونسہ اوردیگر متعدد علاقوں میں کیسز کے سامنے آنے سے ظاہر ہوتا ہے یہ مسئلہ کسی ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ ایک وسیع چیلنج ہے۔
تجویزکیاگیاہےکہ نگرانی کانظام مضبوط اورمحفوظ خون کی منتقلی کا طریقہ کاریقینی بنایاجائے،عوامی آگاہی مہمات کووسعت اور ٹیسٹنگ وعلاج کی سہولیات تک رسائی بہتربنانےکوترجیح دی جائے،ایڈزکا پھیلاؤ روکنےاورصحتِ عامہ کےتحفظ کےلیےاصلاحی اقدامات کیےجائیں،عوام کے ساتھ شفافیت اوربروقت رابطہ بھی خوف کے خاتمے اور غلط معلومات کی روک تھام کے لیےنہایت اہم ہوگا۔





















