وزیراعظم نےسولر پینلز اُووراِنوائسنگ اسکینڈل پر 2 اعلیٰ سطح کمیٹیاں بنا دیں،120 ارب روپےکی مبینہ اُووراِنوائسنگ کے معاملےکی تحقیقات کی جائیں گی۔
مانیٹرنگ کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کریں گے،تحقیقات اورپراسیکیوشن کمیٹی کی سربراہی ڈی جی کسٹمزانٹیلیجنس رباب سکندرکریں گی،کمیٹیزمیں اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو نمائندگی دی گئی ہے،منی لانڈرنگ کیسز پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انٹرنل آڈٹ نے اُوور اِنوائسنگ کے اسکینڈل کی نشاندہی کی،فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں،سولرپینلزکی کلیئرنس میں قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے،صرف 10 فیصد کنسائنمنٹس کےآڈٹ میں 120 ارب کی مبینہ اووراِن وائسنگ پکڑی گئی۔




















