پاورڈویژن نے سولرصارفین سے فیس وصولی معاملے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرتوانائی اویس لغاری نے 25کلوواٹ تک سولرصارفین کیلئےفیس ختم کرنےکی سفارش کردی،کہا ایسے فیصلےحکومت کی قابل تجدید توانائی پالیسی کےفروغ میں رکاوٹ بن سکتے۔
پاورڈویژن نےنیپرا سے لائسنس فیس شرط ختم کرنے کیلئےباضابطہ درخواست کی،نیپرا کے نئے قواعد پر پاور ڈویژن نے تحفظات کا اظہار کیا۔
پاورڈویژن نے 2015 کے پرانےسولرضوابط بحال کرنےکی تجویز دی،پاور ڈویژن نےچھوٹے صارفین پر فیس اور لائسنس کی شرط پر اعتراض کیا۔
پاورڈویژن کےمطابق سولرانڈسٹری نے بھی نئےریگولیشنزمسترد کردیئے،بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم کرنے کیلئےحکومت متحرک ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سولرکی ڈیمانڈ بڑھ گئی،مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
دکانداروں کے مطابق درآمدی لاگت میں اضافہ،اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سولر پینلز اور دیگر آلات مہنگے ہو گئے ہی،جس کا براہ راست اثر عام صارفین پر پڑ رہا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ آف گرڈ انورٹر کی طرف جائیں ہائبرڈ لگوائیں بیٹری لگوائیں آن گرڈ کی طرف نہ جائیں نیٹ میٹرنگ کا اب کوئ فایدہ نہیں ہےحکومت کی جانب سے ایسی پالیسی نکال دی ہے اب ہم آن گرڈ طرف نہیں جا رہے۔




















