عارف والا میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نےمیڈیکل اسٹور پرحملہ کردیا، جدید اسلحے سے فائرنگ میں میڈیکل اسٹور مالک شدید زخمی ہوگیا۔
ملزمان نےبچے کےسامنےمیڈیکل اسٹورمالک صغیر پر گولیاں چلائیں،گاؤں 149 ای بی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، بچہ اپنے عزیز کو بچانے کےلیےملزمان سے منتیں بھی کرتا رہا،ملزمان نےصغیر کے پاؤں میں گولیاں ماری،دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے،زخمی شہری اسپتال منتقل کردیاگیا۔
عارف والا کے گاؤں 149 ای بی میں مخالفین کی فارمیسی میں گھس کر فائرنگ
— WAD (@ChaudharyWad) April 26, 2026
گولیاں لگنے سے صغیر نامی شخص شدید زخمی، فائرنگ کا واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ ہے
عارف والا فائرنگ واقعہ کے دوران میڈیکل اسٹور کے اندر کے مناظر pic.twitter.com/hCjZQCBB64
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی،ملزمان اور زخمی میں مقدمہ بازی کا تنازع چل رہا ہے۔





















