امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو بھاری ٹیرف کی دھمکی دے دی۔
برطانوی اخباردی ٹیلیگراف کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نےکہا برطانیہ نے گوگل،میٹا اور ایپل کو نشانہ بنانا بند نہ کیا تو جوابی کارروائی کریں گے۔
صدرٹرمپ نےکہاہمیں وہ کمپنیاں پسند ہوں یا نہ ہوں،وہ امریکی کمپنیاں ہیں،امریکی کمپنیوں کو کوئی نشانہ بنائےیہ ہرگزمجھےپسند نہیں۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف آسٹریلیا کی طرز پر قانون سازی کا عندیہ دیا تھا۔





















