امریکا ایران امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ اور ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون مکمل سیل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دس نکاتی ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کردی، شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ، کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے بند ہے اور مختلف شاہراہوں پر متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے،سیکٹر جی اور ایف کے رہائشی راولپنڈی کیلئے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو جائیں،فیصل ایونیو کی ٹریفک زیرو پوائنٹ سے نائنتھ ایونیو کی طرف موڑی جائے گی،زیروپوائنٹ تا کورال چوک بند ہونے پر سری نگر ہائی وے استعمال کی جائے،جی ٹی روڈ پشاور سےلاہور جانے والی ہیوی ٹریفک ٹیکسلا سے موٹروے پر بھیجی جائے گی، ہیوی ٹریفک چکری انٹرچینج سے اتر کر چک بیلی، روات سے جی ٹی روڈ استعمال کرے گی، لاہور سے جی ٹی روڈ پر آنے والی ہیوی ٹریفک روات سے چکری انٹرچینج موڑی جائے گی،ہیوی ٹریفک موٹر وے استعمال کرتے ہوئے ٹیکسلا سے دوبارہ جی ٹی روڈ پر جاسکتی ہے۔





















