حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
حکومت کے اس فیصلے کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھربڑھ رہی ہیں،عالمی منڈی اور شراکت داروں سے معاہدوں کے باعث قیمتیں بڑھانا پڑیں،جس قدر ممکن ہوا،حکومت نے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا،وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو تاریخی ریلیف پیکیج دیا،دعاگو ہیں کہ جلد علاقائی امن کے حصول میں پیش رفت ہو،امن قائم ہو تاکہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



















