پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ نے اپنی درخواست میں کہا کہ پلے آف مرحلے کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے تاہم پلے آف اور فائنل کیلئے شائقین کو داخلے کی اجازت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے ۔
ذرائع کے مطابق تمام فرنچائزز بھی شائقین کو اجازت دینے کیلئےپی ایس ایل انتظامیہ پر زور ڈال چکی ہیں، پاکستان سپر لیگ میں شائقین کے داخلے کی اجازت کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان کریں گے۔





















