کچھ لوگ سمجھتے ہیں انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے،لیکن عوام آٹھ فروری کو سرپرائز دیں گے۔
کوئٹہ میں بلوچستان بار سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہمیں بتایا جارہا ہےکہ تین باروزیراعظم بننے والا چوتھی باربھی پی ایم بنے گا اور ملک کو مشکلات سے نکالےگا۔
کچھ لوگ سمجھتے ہیں انہوں نےفیصلہ کرلیا ہے،لیکن عوام آٹھ فروری کو سرپرائزدیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہزارہ میں دھرنا دینے والوں کوبلیک میلرقراردیا تھا،عوام پاکستان کی قسمت ان دو لوگوں کےحوالے نہ کریں جن کا طرز سیاست پرانا ہے ۔
بلاول بھٹو نےمزیدکہا عمر سے فرق نہیں پڑتا،بزرگ ہوکربھی نئی سمت لائی جا سکتی ہے،پرانی سوچ چھوڑ کر عوام کو معیشت، سیاست میں حصہ دار بنانا پڑیگا۔