کسٹمز ویلیو کے حساب سے درآمدی استعمال شدہ موبائل فونز پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔ کراچی کسٹمز ویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔
ٹیکس میں اضافے کے بعد مخلتف معروف برانڈ کے 62 ماڈلز مہنگے ہو گئے۔ نیا قانون تمام استعمال شدہ موبائلز پر لاگو ہوگا، موبائل فون کی حالت سے فرق نہیں پڑے گا۔ درآمدی موبائل کم از کم 6 ماہ پہلے ایکٹیویٹ ہونا لازمی ہے۔
دستاویز کے مطابق درآمد کنندگان کو موبائل ایکٹیویشن کی تفصیل دینا ہوگی، پہلا ویلیوایشن حکم نامہ ختم، نیا رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دیا گیا۔
مارکیٹ اور درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر نئی قیمتیں مقرر کردی گئی، پرانے موبائل فونز کی درآمد پر لاگت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔





















