اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے شروع کردہ جدید فارمز عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت ایس آئی ایف سی کے شروع کردہ جدید کارپوریٹ فارمز بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ چینی وفد نے خانیوال میں پیرووال زرعی فارمز کا دورہ کیا۔
زرعی فارمز کا دورہ کرنے والے چھ رکنی چینی وفد نے تمام مشینری اور فصلوں کا جائزہ لیا۔ فان گرو کے زیر اہتمام پیرو وال میں اس فارم کا افتتاح آرمی چیف اور وزیراعظم نے رواں سال جولائی میں کیا تھا۔
واضح رہے کہ فارم میں پہلی فصل تیار ہو چکی اور اب جدید مشینری سے کٹائی جاری ہے۔۔ چینی وفد نے فان گرو فارمز اور گرین پاکستان انیشیئیٹو کو خوب سراہا ہے۔