پاکستان سپر لیگ کے 31 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی جبکہ راولپنڈیز کی یہ ایونٹ میں مسلسل 8 ویں شکست ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا گیا 167 رنز کاہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں عبور کر لیا جس میں سٹیون سمتھ 56 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ایشٹن ٹرنر نے 37 ، صاحبزادہ فرحان نے 20 اورع شان مسعود نے 20 رنز بنائے ۔
اس سے قبل راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں یاسر خان 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ فروسٹر نے 37،سیم بلنگز نے 29 اور محمد رضوان نے 26 رنز بنائے ۔





















