وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت دیدی جبکہ تعلیمی ادارے کل بروز ہفتہ بند رہیں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اور کاروباری ادارے کل اورپرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات 18 دسمبر سے ہوں گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے، ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کیخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، پوری کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔