لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں،درخواست دائر نہیں کرسکتے، عدالت درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ چلا؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے خبریں سنی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے خبریں دھیان سے نہیں سنی ہوں گی۔
وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی جانب سے رولز کی خلاف وزری کی گئی، درخواست گزار کے دیگر الزامات پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ آپ کیس کی بات کریں یہاں فضول باتیں نہ کریں۔