وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اورترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف تین ممالک کا دورہ مکمل کرکے لاہورپہنچ گئے ہیں ۔وزیراعظم شہبازشریف کی لاہورآمد پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے۔غیرملکی دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان،امیرقطراور ترک صدرطیب اردوان سمیت دیگررہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں شہبازشریف بدھ کےروزچارروزہ دورےپربیرون ملک روانہ ہوئے تھے۔






















