بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
شان مسعود کپتان برقرار،جبکہ 4 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے,شان مسعود، عبداللّٰہ فضل، عماد بٹ،اذان اویس، بابراعظم، حسن علی، امام الحق اورخرم شہزاد اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
محمد عباس،محمد رضوان،محمد غازی غوری،نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

سرفراز احمد ہیڈکوچ کےفرائض انجام دیں گے،اسدشفیق بیٹنگ اورعمرگل بولنگ کوچ ہوں گے،پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کی میچز مکمل ہونےکےبعد کیمپ جوائن کریں گے،کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیرہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔
پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی کردیا گیا،سرفراز احمد ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دینگے،اسد شفیق بیٹنگ کوچ، عمر گل باولنگ کوچ، عبدالسعد فیلڈنگ کوچ،کلف ڈیکن فزیو تھیراپسٹ ہونگے۔
گرانٹ لوڈن اسٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، عثمان ہاشمی انالسٹ، سید نعیم احمد میڈیا مینجر ہونگے، عثمان انوری سکیورٹی مینجر، ڈاکٹر واجد علی ٹیم ڈاکٹر، محمد احسان مساجر ہونگے،نوید اکرم چیمہ دوبارہ ٹیم مینجر کے فرائض سرانجام دینگے۔





















