افریقا کے ملک یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کوالیفائر میچ میں یوگنڈا نے روانڈا کے خلاف کامیابی حاصل کر کے آئی سی سی ایونٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔
جمعرات کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افریقا ریجن کوالیفائر مقابلے میں فاتح ٹیم نے روانڈا کو 9 وکٹوں سے ہرایا اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رسائی یقینی بنائی۔
خیال رہے یوگنڈا کی انٹری کے بعد زمبابوے کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے اور زمبابوین ٹیم اس دوڑ سے آؤٹ ہو گئی ہے۔