چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے داہگل ناکےپر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کیلئے جس نے بھی کردار ادا کیا ہم اُسےسراہتے ہیں،وزیراعظم، فیلڈ مارشل،چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں، جتنی مرضی کسی کی صلح کرا لیں،بہتری تب آئے گی جب اہم ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ میرے پاس پارٹی چیئرمین شپ بانی کی امانت ہے وہ جب کہیں گے چھوڑ دوں گا،میرے خلاف پھیلائی گئی سب باتیں افواہیں ہیں،اپنے مؤقف سے پیچھےنہیں ہٹوں گا،امید ہے حکومت کیساتھ ایک ڈیڑھ ماہ تک بات چیت کو کوئی سلسلہ چل پڑےگا،بات چیت کا اختیار اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے پاس ہے، امید ہے کوئی نہ کوئی پیشرفت ہو جائے گی ، فی الوقت ہمارے کسی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔






















