آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ۔
2026 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 87 لاکھ 64 ہزار 615 ڈالرکی گئی،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے انعامی رقم میں گزشتہ ورلڈکپ کی نسبت 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔
ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی،رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی رقم دی جائے گی،سیمی فائنلسٹ ہارنے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔
گروپ اسٹیج میں جیتنے والی ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گے،ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز شرکت کے ملین گے،
2024 میں ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ 58 ہزار ڈالرز تھی،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔





















