پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی،بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے لیے جاسوسی میں ملوث تین افراد گرفتار،ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد سزائیں سنا دی گئیں
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کا تعلق نارووال،بہاولپور اورضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے،گرفتار افراد نے دورانِ تفتیش اعتراف کیاکہ انہیں مخصوص سوشل میڈیا ایپس پر خواتین اور رقم کا جھانسا دےکر حساس معلومات حاصل کی گئیں۔
ذرائع کےمطابق ملزمان کو رقوم ایزی پیسہ،کرپٹو والٹس اوربینک اکاؤنٹس کےذریعےمنتقل کی جاتی رہیں جبکہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی سےمنسلک خواتین کےساتھ مسلسل رابطے میں تھےسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کےخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت مقدمات درج کیے گئے اورقانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں سزائیں بھی سنا دی گئی ہیں۔
دفاعی ماہرین کےمطابق بھارت معصوم شہریوں کو رقم اورہنی ٹریپ جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
ماہرین کامزیدکہناہےکہ اس سے قبل بھی بھارتی حاضرسروس افسران کی جانب سےپاکستان میں جاسوسی اورحساس معلومات تک رسائی کےشواہد سامنے آچکے ہیں جبکہ عوام کوسوشل میڈیا کے استعمال میں دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے حربوں سے محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔






















