پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو ہونے جارہی ہے اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کا جوڑ توڑ بھی شروع ہو گیاہے تاہم کراچی کنگز نے فی الحال محمد عامر کی ٹریڈ کو روک دیا ہے ۔
محمد عامر کراچی کنگز کو چھوڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونا چاہتے ہیں ، محمد عامر نے بتایا کہ کراچی کنگز نے کہاہے کہ ابھی ٹریڈ کو روک دیا گیاہے ایک دو روز میں صورتحال واضح ہو جائے گی ۔
یاد رہے کہ عماد وسیم نے بھی کراچی کنگز کو خیر آباد کہتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔جبکہ وہ انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر چکے ہیں، ان کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب بابراعظم نے کپتانی چھوڑی اور ان کی جگہ ٹی ٹوینٹی کی سربراہی شاہین شاہ آفریدی کو سوپنی گئی جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کے سپرد کر دی گئی ۔