لاہور قلندرز کے پرویزحسن ایمون انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔
لاہور قلندرز کےبنگلادیشی کرکٹر پرویز حسن ایمون ملتان کے خلاف میچ میں ان فٹ ہوئے،فیلڈنگ کےدوران آصف علی سے ٹکرانے کے باعث پرویز حسن کاکندھازخمی ہوا۔
لاہورقلندرز انتظامیہ کاکہنا ہےکہ ایم آرآئی اسکین میں لیگامنٹ ٹئیرکی تصدیق ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے آرام اور ری ہیب کا مشورہ دیا ہے،لاہورقلندرز نےپرویز ایمون کو اسکواڈ سےریلیزکرنیکا فیصلہ کیا۔
پرویز ایمون آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد وطن روانہ ہوں گے،فرنچائز کی جانب سے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دوسری جانب فخرزمان کو لاہورقلندرز کی پلیئنگ الیون میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے،فخرزمان دومیچزکی پابندی کےباعث قلندرزکےگزشتہ دومیچ نہیں کھیل سکے۔





















