نگراں صوبائی وزیرکھیل ڈاکٹرجنیدعلی شاہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ روک دی۔
رپورٹس کے مطابق نگراں صوبائی وزیرکھیل ڈاکٹرجنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کاہاکی فیڈریشن کو گرانٹ دیناسمجھ سےباہرہے،ہاکی فیڈریشن وفاق کےماتحت ادارہ ہے،سندھ حکومت پر فیڈریشن کا معاشی بوجھ کیوں ڈالا گیا۔
نگراں وزیرکھیل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےگرانٹ دینی ہے تو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کودے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بیٹھے اعلیٰ عہدے داراختیارات کاغلط استعمال کرتےہیں۔