اسلام آباد میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے باعث ریڈ زون میں موجود 3 امتحانی مراکز پر آج اور کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ جن کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فاربوائزجی سکس فور میں سینٹر اے اور بی میں امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ماڈل اسکول فارگرلزپرائم منسٹر اسٹاف کالونی جی فائیو میں بھی نو اور دس اپریل کو شیڈول امتحان نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ طلبا کو نئے شیڈول کا انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





















