ایران امریکا جنگ نے جہاں کئی سیکٹرز کو متاثر کیا وہیں خواتین کے بناؤ سنگھار پر اثر پڑا۔
میک اپ پروڈکٹس کے ساتھ میک اپ سروسز بھی مہنگی ہوگئیں۔ کراچی کے بیوٹی پارلرز نے ریٹ بڑھادیئے۔ بارات ولیمہ کیلئے میک اپ 25ہزار سے بڑھ کر40ہزار ہوگیا۔ پارٹی میک اپ کے دام بھی 5 ہزار بڑھادیئے گئے۔
بڑھتی مہنگائی نے بناؤ سنگھار بھی مشکل بنا دیا ۔ کاسمیٹکس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد خواتین کی تقریبات میں شرکت بھی اب آسان نہیں رہی ۔ خواتین کہتی ہیں میک اپ ضروری تو ہے لیکن اب جیب پر بھاری پڑتا جارہا ہے۔






















