ترجمان این ڈی ایم اے نے11 اپریل سے سندھ کے مختلف علاقوں میں ممکنہ شدید گرمی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق 11 اپریل کےبعد سندھ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع،شدید گرمی کی لہرکاخدشہ ہے،رات کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ،دن کا 5 سے 7 ڈگری زیادہ ہونےکا امکان ہے،سندھ کےمتعدد اضلاع بشمول دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ اورگردونواح کےعلاقےشدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
این ڈی ایم اےکےمطابق جامشورو،قمبرشہدادکوٹ،گھوٹکی،خیرپور،سانگھڑ،عمرکوٹ اورکشمورمیں بھی ہیٹ ویوکا خدشہ ہے،جھل مگسی،اوستہ محمد اورڈیرہ مراد جمالی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
بہاولنگر،بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیاگیا،شہریوں کومحتاط رہنے،دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















