چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وکیل اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا مبینہ لیک آڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا زکر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
تاہم، لطیف کھوسہ نے اس معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرم آنی چاہیے انہیں جو کلائنٹ اور وکیل کی ایسی آڈیو لیک کرتے ہیں۔
معروف قانون دان کا کہنا تھا کہ شرم آنی چاہیے جس نے یہ ذاتی گفتگو لیک کی، یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے جنہوں نے لیک کی انہیں شرم آنی چاہیے، یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے، جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ پتا کریں یہ کون لیک کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔