لکی مروت میں تھانہ شہبازخیل کی پولیس گاڑی پرشہبازخیل اڈہ کے قریب دھماکا ہوا جس میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے
زخمیوں میں اے ایس آئی جمال دین اوردو شہری بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس کےمطابق دھماکا موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔
پولیس گاڑی پردھماکا اس وقت ہوا جب وہ معمول کی گشت کیلئےتھانے سے انڈس ہائی وے پر نکل رہی تھی،دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔





















