پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 میں ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، راولپنڈیز کی ٹورنامنٹ میں یہ چوتھی مسلسل شکست ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں صاحبزادہ فرحان نے 68 اور جوش فلیپی نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں جبکہ ایشٹن ٹرنر نے 26 اور شان مسعود نے 27 رنز بنائے ۔
اس سے قبل راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس میں سیم بلنگز نے 56، کامران غلام نے 35 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ سپنر فیصل اکرام نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔





















